لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر طلب کرلیا

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)
لاہورہائیکورٹ نے بچہ بازیابی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں بچہ بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،آئی جی پنجاب پولیس عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ آئی جی پنجاب پولیس ہیں،آپ عدالت کو نظرانداز کیوں کرتے ہیں؟،بچہ بازیاب نہ ہونے کی کیا وجہ ہے؟،آئی جی پنجاب نے کہاکہ میں حاضر ہوں،عدالت نے کہا کہ آپ ڈسپلن فورس کے افسر ہیں آپ ایسا کریں گے تو اوپر سے نیچے تک یہی ہوگا۔

آئی جی نے عدالت میں کہاکہ سی سی پی او پیش ہوئے تھے،عدالت نے کہا کہ سی سی پی او کا رویہ درست نہیں تھا،میں نے اپنے آرڈر میں لکھا ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ بچے کا والد جہاں ہوسکتا تھاوہاں چیک کرلیا ہے،نادراسے ڈیٹالے کر راجن پور،جڑانوالہ تک کارروائی،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہماری کوشش جاری ہے۔

جسٹس طارق عباسی بچہ بازیاب نہ ہونے پرآئی جی پربرہم ہوگئے،جسٹس طارق عباسی نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جوکہایہ سب سی سی پی اوکہہ چکے ہیں،کوئی نئی بات بتائیں آپ کیاکررہے ہیں؟،آپ پرانی باتیں نہ بتائیں؟،آئی جی پنجاب نے کہا کہ عدالت کے حکم پر کل ایک ٹیم نے جڑانوالہ کارروائی لیکن بچہ بازیاب نہ ہوا،موبائل فون نمبر سے ٹریس کیا لیکن نمبر کسی اور کے زیراستعمال تھا،عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کوآئندہ سماعت پرطلب کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …