پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر محمد اختر بٹ نے چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف سے شاندار مطالبہ کردیا

لاہور(عامر بٹ سے)پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر محمد اختر بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں پھنسا دیا ہے. تمام ضروریات زندگی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں بالخصوص انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافے اور ادویات کی قلت بلیک مارکیٹنگ نے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

اختر بٹ کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو سابقہ دور میں ہسپتال میں ادویات میسر تھیں اب وہ بھی ناپید ہیں۔ٹیسٹوں کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور بلا مبالغہ تین سو فیصد سے بھی زیادہ کا اضافہ ھونے کے باوجود قیمتوں میں مزید اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ھے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں حکومت کی جانب سے وزیراعظم اور چیرمین نیب کی جانب سے نوٹس ہوا ھو گیا۔ دو وقت کی روٹی سے عاجز غریب عوام علاج و معالجے سے محروم ھو چکی ھے کوئی پرسان حال نہیں۔آئے روز ٹی وی ٹاک شو اور اخبارات میں اس بارے خبریں شائع ہونے کے باوجود کارروائی نہ ھونا حکومتی بے حسی کی دلیل ھے۔

جس ملک میں عوام روٹی سے لیکر علاج معالجے سے محروم ھو جائے اور تصور دیا جائے مدینہ کی ریاست کا دونوں متضاد چیزیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ھماری چیف جسٹس سپریم کورٹ آرمی چیف اور وزیر اعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ ان حالات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فوری عملی اقدامات اٹھائیں ایسا نہ ہو کہ پانی سر سے گزر جائے غریب اور متوسط طبقے کا جینا حرام نہ کریں زندہ رہنے کا ہر پاکستانی کو حق ھے اس سے محروم نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …