پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے گزشتہ سال کتنی شکایات کا ازالہ کیا جان کر ہر شہری داد دئے بغیر نہ رہ سکے

لاہور(عمر سعید سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی انتظامیہ کو گزشتہ سال کے دوران 15ہزار573شکایات موصول ہوئیں۔

جن میں سے 15ہزار513 شکایات کا ازالہ کیاگیا۔شکایات کے ازالے کی شرح ٪98 سے زائد ہے۔کرپشن کی 315 میں سے 314، تکنیکی خرابی کی 912 جبکہ انتظامی معاملات کی 14334 میں سے 14287 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ان شکایات میں وزیراعظم پورٹل اور وزیراعلی پورٹل سے موصول ہونیوالی شکایات بھی شامل ہیں۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی انتظامیہ صارفین کو خدمات کی تیز ترین اور شفاف فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …