اورنج ٹرین منصوبہ،پنجاب حکومت کتنے کھرب کی مقروض ہوگئی….پڑھیے اس خبر میں

لاہور (سبط حسین اعوان سے)
پنجاب حکومت 2024ءسے 2036ءتک اورنج ٹرین منصوبے کا قرض ادا کرے گی۔ منصوبہ بر وقت مکمل نہ ہونے پر سالانہ شرح سود 6ارب روپے ہوگا۔ سٹی 42نے اورنج ٹرین منصوبے کیلئے حاصل کیے گئے قرض اور سود کی ادائیگی کا کھوج نکالا گیا۔ جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 9کھرب 53ارب سے زائد رقم کا مقروض صوبہ پنجاب سالانہ 6ارب 28کروڑ روپے قرض پر سود ادا کرے گا۔ پنجاب حکومت 12سال تک سالانہ 40اعشاریہ 62ملین امریکی ڈالر پہلی ملکی لائٹ ریل کے قرض پر سود ادا کرے گی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے پنجاب کی معیشت پر انتہائی سنگین اثرات پرتب ہونگے۔ خادم اعلیٰ کا منصوبہ 2036ءتک پنجاب کی معیشت کا جنازہ نکالے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …