آئی ایم ایف نے ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی مخالفت کر دی

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)
آئی ایم ایف جائزہ مشن نے درآمدی سطح پر ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے حکومت کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی، درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی تجاویز کی مخالفت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تکنیکی سطع کے مذاکرات کا دوسرا روز بھی مکمل ہوگیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوسرے روز بھی45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے منی بجٹ لانے اور ٹیکس ہدف میں کمی کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے عالمی ادارہ درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں رعایات نہیں دینا چاہتا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی و ٹیکسوں میں کمی سے پھر سے ادائیگیوں کے توازن میں بگاڑ آنے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …