مودی کس طرح کا آدمی ہے؟…… بھارتی اداکارہ نے سب سچ بتا دیا

سری نگر(میڈیا 92نیوز آن لائن )
بالی ووڈ سے کنارہ کشی کرنے والی کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپایا جارہا ہے۔

زائرہ وسیم نے انسٹام گرام پر ایک پھول کی تصویر شیئر کی جس کے نیچے انہوں نے لکھا ہے کہ اُمید اور مایوسی کے درمیان کشمیر ابھی تک مشکلات کا شکار ہے، اس بڑھتی ہوئی مایوسی اور غم کے باعث آج ہمارے پاس سکون نام کی چیز نہیں، کشمیر میں ہم ان لوگوں کے زیرِ اثر ہیں جو ہماری خواہشات کو سلب کرتے اور ہم پر آسانی سے پابندیاں لگاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں ایسی دنیا میں رہنے کی کیا ضرورت ہے جہاں ہماری زندگی اور خواہشوں کو قابو کیا جاتا ہے؟ ہمیں جھکا کر ہم پر حکمرانی کی جاتی ہے، کیا ہماری آوازوں کو بے آواز کرنا اتنا ہی آسان ہے؟

زائرہ وسیم نے شکایت کی کہ ہمیں کیوں اپنی زندگی گزارنے نہیں دی جارہی اور ہمیں اپنی خواہشات کے برخلاف فیصلوں کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو دماغی ٹارچر، کرفیو اور بے چینی کا سامنا ہے لیکن اس بری صورتحال پر بھی کوئی ہمارا سننے والا نہیں، ان سوالات اور ان جیسے سیکڑوں سوالات کا کسی کے پاس کوئی جواب نہیں۔

زائرہ وسیم نے مزید کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر جو کچھ دکھایا جارہا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور اگر کوئی آواز اٹھائے تو اس کی آواز دبادی جاتی ہے، اب وقت ہے کہ کوئی واقعہ پوشیدہ نہ رہے اور ہم سب اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …