وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوز آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 3 سے 4 فروری تک ملائیشیا کا دورہ کیا،دورہ دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تھا،وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال کیاگیا۔اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ون آن ون اور وفود کی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوئی ،دونوں ممالک نے ہائی لیول رابطے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،دونوں ممالک میں تعلقات سٹرٹیجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہو چکے ہیں ،اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون نئی بلندیوں کو پہنچ چکا ہے ،دونوں وزرائے اعظم نے اعلیٰ سطح پر رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ اسلام آبادمیں چوتھے مشترکہ کمیشن کااجلاس بلانے کافیصلہ کیا ہے ،کمیشن اقتصادی سائنس اورفنی شعبے میں تعاون کیلئے پہلے سے موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …