چین سے اسلام آباد پہنچنے والے چینی شہری میں کرونا وائرس کی ممکنہ تشخیص ، یہ کس طرح آیا تھا ؟ جانئے

راولپنڈی (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) چینی شہری کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبے میں اسے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں الگ وارڈ میں منتقل کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن پیر کے روزبحال کر دیا گیا تھا جس کے بعد طیار 122 مسافروں کو لے کر چین سے اسلام آباد پہنچا تھا تاہم سکریننگ کے عمل کے دوران ایک چینی شہری کو تیز بخار کا انکشاف ہوا جو کہ کرونا وائرس کی ایک بڑی علامت میں سے ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے حکام کو ایئر پورٹ پر متاثرہ علاقے سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی اور ان کا معائنہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔احکامات کے مطابق چین سے آنے والے ہر مسافر کو میڈیکل کاﺅنٹرز سے گزرنا ہو گا جہاں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا سٹاف اس کامعائنہ کریں گے ۔اسلام آباد پہنچنے والے چینی شہر ی کو حکام نے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہو نے پر طریقہ کار کے مطابق فوری دیگر مسافروں سے علیحدہ کیا اور ایمبولینس کے ذریعے پمز ہسپتال منتقل کیا ۔کرونا وائرس کے باعث اب تک 425 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد اس کے متاثر ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …