محکمہ مال نے تین ماہ میں کتنے کروڑ کی وصولیاں کرلیں جان کر یقین نہ آئے کہ یہ نیا پاکستان ہی ہے

لاہور(زیشان علی سے)محکمہ مال کے شعبہ رجسٹریشن برانچوں سے تین ماہ میں پانچ کروڑ سے زائد کی وصولیاں کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آفس نے محکمے کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو کو بھجوائی جانے والی ریکوری رپورٹ میں اکتوبر ، نومبر ، دسمبر ، میں زیر التو فیسز اور پینڈنگ ریکوری پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ویڈیو دیکھیں:

1990سے لیکر 2018تک کی پینڈنگ ریکوری میں سے 2019-20کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کی جانب سے اکھٹی کی جانے والی یہ ریکوری سب سے زیادہ اور نمایاں قرار دیدی گئی۔

بورڈ آف ریونیو کے ممبر ٹیکسز پنجاب شعیب طارق وارئچ نے بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی کارگردگی کو سراہااور بقایا ریکوری کی وصولی کیلے نئے اہداف کو مکمل کرنے پر بھی زور دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …