ن لیگ کو بڑا جھٹکا،اہم ترین رہنما کو نا اہل قرار دے دیا گیا،نشست خالی قرار

لاہو(میڈیا92 نیوز آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف محمود کی نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 241 بہاولنگر سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے ان کی نشست کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم پی اے کاشف محمود کو جعلی ڈگری کی بنا پر نا اہل قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …