جشن بہاراں کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے ایسا اعلان کردیا کہ لاہوریوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا

لاہور(زیشان علی سے)
تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں سالانہ جشن بہاراں میلے کے 20 پروگرامات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے مظفر خان نے کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے مدثر اعجاز ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عامر ابراہیم ، ڈائریکٹر فنانس عثمان غنی، تمام ڈائریکٹرز ہارٹیکلچر ، پبلک ریلیشن آفیسر نادیہ طفیل سمیت جشن
بہاراں پروگرامات کے انچارج افسران کی شرکت۔
ویڈیو دیکھیں:
https://youtu.be/HuxFzOgXcB0

اجلاس میں جشن بہاراں پروگرامات کی تیاریوں کے حوالے سے مکمل تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا کہ پی ایچ اے اپنے روایتی انداز میں سالانہ جشن بہاراں میلے کا انعقاد کرے گا۔جشن بہاراں میلے کے 20 بڑے پروگرامات کی تیاریاں اپنے عروج پر 23 فروری کو میلے کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

جشن بہاراں میں ڈاگ شو، کیٹ شو ،میورل پیٹنگ ، ثقافتی سٹیج ڈرامہ ، صوفی نائٹ ، مشاعرہ ، چیڑیاں دا چمبہ سمیت دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جشن بہاراں میلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورجشن بہاراں میلے کے پروگرامات شہریان لاہور کیلئے پی ایچ اے کا خاص تحفہ ہوں گے.

جبکہ جشن بہاراں میلہ کے پروگرامات کی تاریخ فائنل کرلی گئی ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے کہا کہ جشن بہاراں میلے میں شہریان لاہور کے بہترین سکیورٹی انتظامات اور معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …