ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن مافیا کیخلاف آپریشن،کھانے کی کون سی اشیاء ناقص نکلیں کہ انسان آئندہ نہ کھانے کی قسم کھالے

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں صحت دشمن مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن۔

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)
فوڈ اتھارٹی نے جعلی کیچپ، مائیونیز اور ناقص بیکری پروڈکٹس تیار کرنے پر 4 فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے۔2ہزار 686کلوناقص مائیونیز، کیچپ اور خام مال تلف کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ناقص انتظامات پر معروف راحت بیکرز کا ہربنس پورہ پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا گیا۔ایکسپائر بریڈ کے استعمال اور بیکری پروڈکٹس پر غلط لیبلنگ کرنے پریونٹ کو سیل کیا گیا۔
ویڈیودیکھیں:

عزیزبھٹی ٹائون میں میر ی ٹائون فوڈزپروڈکٹس، سلامت پورہ میں عرفان وئیر ہائوس کو سیل کیا گیا۔پروڈکشن ایریا میں حشرات، گندے زنگ آلود برتن اور ناقص سٹوریج کے حالات پر یونٹس کو سیل کیا گیا۔

مضر صحت کیمیکل کے استعمال پر چائنہ سکیم میں ڈے نائیٹ مائیونیز پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا گیا۔

انڈوں کی جگہ سٹارچ میں مضر صحت کیمیکل ڈال کر مائیونیز تیار کرنے پر یونٹ کو سیل کیا گیا۔

جعل سازی کرنے پر مائیونیز پروڈکشن یونٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …