آئی ایم ایف پاکستان کو کتنے ارب ڈالر دینے کو تیار ہوگیا عبدالحفیظ شیخ نے بتا دیا

(میڈیا 92نیوز آن لائن )
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالرز دے رہا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا سے کانفرنس کے دوران اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف ’انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ‘ کے درمیان پاکستانی معیشت کے دوسرے جائزہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان قرض پروگرام جاری ہے جبکہ آئی ایم ایف کوجولائی سے دسمبرکے دوران کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اقتصادی اصلاحات میں مدد دے رہا ہے، عالمی مالیاتی فنڈسے مل کر احساس پروگرام کا دائرہ بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی ہے، پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے اور پاکستان میں ڈالر کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے ہیں، اس سلسلے میں گندم درآمد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …