ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالی اداکارہ شبانہ اعظمی اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ ممبئی سے خبرآگئی

ممبئی (میڈیا 92نیوز آن لائن)
معروف بالی ووڈ اداکارہ و لکھاری شبانہ اعظمی جو گزشتہ ماہ روڈ حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبانہ اعظم گزشتہ ماہ اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ سفر کر رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کو پونے اور ممبئی کے درمیان حادثہ پیش آیا اور حادثہ اس قدر شدید تھا کہ شبانہ اعظمی کی کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے دوران شبانہ اعظمی سخت زخمی ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے جاوید اختر اور ان کے ڈرائیور محفوظ رہے اور بعد ازاں اداکارہ کو ممبئی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم اب ہسپتال سے انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ شبانہ اعظمی نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو اپنی صحت یابی سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ اب وہ ہسپتال سے گھر آ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …