وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پچاس ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دل جیت لئے

لاہور(حافظ عمر سعید سے)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پچاس ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دل جیت لئے۔ ڈائینگ کیڈر اور سکیل اپ گریڈیشن کے معاملے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین پنجاب کی اپیل پر حکومت پنجاب سے اظہار تشکر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے آج یوم دعا منایا جارہا ہے ۔

صوبہ بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ڈائنگ کیڈر کے خاتمہ اور سکیل اپ گریڈیشن کے قانون کی منظوری کابینہ اجلاس میں پاس ہونے پر پر یوم دعا منایا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پچاس ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے عوامی صحت کے لیے کام کرتی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ورکرز کے دل جیت لیے ہیں ۔لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین پنجاب کی صدر شہر بانو جنرل سیکرٹری فرزانہ بشیر کا مشترکہ بیان وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی خواہش وزیر اعلی سے ملاقات کرکے انکا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

رہنما لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین پنجاب وزیر صحت سیکرٹری صحت ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے بے حد مشکور ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …