صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے راولپنڈی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔کس چیز کا عندیہ دیدیا پڑھئے اس خبر میں

لاہور(حافظ عمر سعید سے)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے مارچ کے پہلے ہفتے میں انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی راولپنڈی کے آئوٹ ڈور اور ڈائیلسز ڈیپارٹمنٹ کو فعال کرنے کاعندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے یہ فیصلہ آج انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر نے صوبائی وزیر کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشدنے وائس چانسلر کو انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں انسٹی ٹیوٹ کے آٹ ڈور اور ڈائیلسز ڈیپارٹمنٹ کو عوام کیلئے کھول کر سہولت دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ امراض کے ہزاروں مریض آئوٹ ڈور و ڈائیلسز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے بہترین علاج معالجہ حاصل کرسکیں گے۔صوبائی وزیر نے آٹ ڈور اور ڈائیلسز ڈیپارٹمنٹ کیلئے خریدی گئی جدید مشینوں کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …