پٹوار سرکل نیاز بیگ میں سابق ریونیو آفیسر محبوب خان اور پٹواری خالد گجر نے جعلسازی کی انتہا کر دی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن)
محکمہ مال کے افسران کی مبنیہ غفلت کے باعث پٹوار سرکل نیاز بیگ میں سابق ریونیو آفیسر محبوب خان اور پٹواری خالد گجر نے جعلسازی کی انتہا کر دی

پٹوار خانہ نیاز بیگ میں دو کنال اراضی کو 19کنال 6 مرلے بنا کر ناصرف ریکارڈ میں ردوبدل کیا بلکہ سینکڑوں شریف شہری بھی ان کے فراڈ کی زد میں آگئے

اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے آفس سے اس معاملے کی انکوائری رپورٹ غائب کروا دی،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے بار بار ہدایت کے باوجود لینڈ مافیا اور ریونیو مافیا اپنا ٹارگٹ پورا کرنے سے باز نہیں آئے.

انتقال نمبر 64349 کے سابقہ انتقال عبدالرشید ولد جلال دین کی اراضی کو دو کنال 1مرلہ کی بجائے 9 1کنال 6 مرلے کردیاگیا.

اب مزید آگے بیع دربیع انتقالات کا اندارج کرتے ہوئے 96892-96891-96894-96893 ایک کنال سے زائد انتقالات بھی پاس کروا دئیے گئے

ریکارڈ کی درستگی کی صورت میں یہ انتقالات خارج ہوجائیں گے اور سینکڑوں کی تعداد میں شہری متاثرہ ہوں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نوٹس لیں

ریونیو آفسر محبوب خان اور خالد گجر نے نیاز بیگ میں سینکڑوں انتقالات خلاف ضابطہ اور خلاف قوانین درج وتصدیق کیے ہیں

ریونیو ریکارڈ کی جلدیں غائب کرنے میں بھی خالد گجر شامل ھے اہم انکشاف بھی سامنے آگئے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …