وزیر اطلاعات نے آئی جی سندھ کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان پر انگلیاں اٹھنے لگیں

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے آئی جی سندھ کسی کی شہ پر بیٹھے ہیں، وفاق اسے تبدیل کیوں نہیں کرتا، گورنر سندھ کے پاس کوئی اختیار نہیں، وہ اپنے چپڑاسی کو بھی نہیں ہٹا سکتے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد گورنر سندھ کی خاص اہمیت نہیں، گورنر کا کام موجیں کرنا ہے، گھومیں اور گپ شپ لگائیں، صدر پاکستان اور گورنر کا عہدہ نمائشی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کیلئے قانون کو بدلنا ہوگا، سندھ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کی وجہ سے آج عوام مصیبت میں ہے، جو سکون چاہتے ہیں انہیں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنا ہوگا، ایم کیو ایم کو نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …