پاکستان اور ترکی کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری……جان کر خوشی کی انتہا نہ رہے

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)
نجی ویب سائٹ ” دی کرنٹ “ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان اور ترکی کے شہریوں کو دوہری شہریت دینے سے متعلق معاہدہ کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ۔

نجی ویب سائٹ نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ یہ تجویز وزیر داخلہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ اور اسلام آباد میں ترکی کے سفیر احسان المصطفیٰ کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی ۔ترک سفیر نے اپنی حکومت کی طرف سے یہ تجویزپیش کی کہ دونوں ممالک اپنے شہریوں کو دوہری شہریت دینے کیلئے معاہدہ کر سکتے ہیں ۔

اس کے جواب میں وزیر نے بتایاکہ اس معاملے پر وزارت خارجہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور مسودے پر غور کیا جارہاہے اور جلد ہی باہمی نتیجے پر پہنچنے کی امید ہے ۔اعجاز شاہ نے ترکی کے ساتھ باہمی تربیتی پروگراموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آلات کی اپ گریڈیشن کا بھی خیر مقدم کیا ۔

وزیر داخلہ نے لاہور میں متعارف کروائی جانے والی ڈولفن فورس کے ماڈل پر اسلام آباد پولیس کے اشتراک سے پٹرولنگ فورس بنانے کے اقدام کا بھی خیر مقدم کیا ۔دونوں رہنماﺅں نے ملاقات کے دوران ورک فورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ پروگرام کو جاری رکھنے پر باہمی طور پر اتفاق کیا ۔

ترکی کے سفیر نے اعجاز شاہ کو ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان سے متعلق بھی آ گاہ کیا ۔ترک صدر کے علاوہ ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان کا بھی دورہ پاکستان بھی متوقع ہے جس دوران وہ اعجاز شاہ سے ملاقات کریں گے اور باہمی معاملات پر روشنی ڈالیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …