خادم اعلی کی جانب سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی ایک اور دلخراش داستان سامنے آ گئی

لاہور(عامر بٹ سے)خادم اعلٰی کی ناقص منصوبہ بندی سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی ایک اور داستان سامنے آ گئی۔سرکاری ملازمین کیلئے شروع کی گئی پنک بس سروس سے قومی خزانے کو خطیر رقم کا نقصان پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویزات میں پنک بس سروس سے متعلق اہم ترین انکشافات ہوئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق سابق پنجاب حکومت کی پنک بسوں کیلئے روٹس کا غلط انتخاب، منصوبے کے فلاپ ہونے کی وجہ بنا، ۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی، منصوبہ مقررہ اہداف حاصل نہ کر سکا، پنک بسوں پر خواتین مسافر کے سفر نہ کرنے پر منصوبہ خسارے کا شکار ہے۔

خواتین کی پنک بس سے مطلوبہ ٹارگٹ کیلئے آمدنی تاحال پوری نہ ہوئی، سبسڈی کی مد میں نقصان بھی الگ سے ہوا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب سول سیکریٹریٹ سے آراے بازار ،باگڑیاں سے ریلوے سٹیشن تک پنک بسیں چلائیں۔منصوبے سے قبل سروے میں 211 مسافر خواتین کا بتایا گیا، ای ٹکٹنگ رپورٹ میں 55 جواتین مسافر ہی نکلیں۔اس منصوبہ کو ناقص منصوبہ بندی سے فی مسافر خاتون 500 سے زائد سبسڈی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …