صوبے میں کتنے ترقیاتی منصوبے جہانگیر ترین لے اڑے؟ دوسری جانب پورے صوبے میں کتنے منصوبے منظوری کے منظر ہیں پڑھئے اس خبر میں

لاہور(عامر بٹ سے)ضلعی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری میں جہانگیر ترین نے سب کو مات دے دی.جبکہ صوبے بھر میں 250 سے زائد جبکہ لودھراں میں صرف ایک ترقیاتی منصوبہ تاحال منظوری کا منتظر ہے۔
وزیراعظم کے ضلع میانوالی کے 5، عثمان بزدار کے آبائی حلقے ڈی جی خان کے 20،حکومت کے اتحادی چوہدری برادران کے گجرات کے 3 ترقیاتی منصوبے بھی منظوری کے منتظر ہیں۔

39 ارب سے زائد مالیت کے 31 منصوبوں کیلئے 1 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میانوالی، ڈی جی خان، گجرات اور لودھراں کے غیر منظور شدہ منصوبوں میں عوامی فلاحی سکیمیں بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم، سپیکر صوبائی اسمبلی سمیت ضلع بھر میں ہائیر ایجوکیشن، پانی کی فراہمی، سوشل ویلفیئر، توانائی سمیت اہم منصوبے بھی التوا کا شکار ہیں۔

میانوالی، ڈی جی خان یونیورسٹیز، کیٹل مارکیٹس ،گجرات میں دارالامان کا منصوبہ بھی تاحال منظور نہ ہو سکا۔ڈیرہ غازی خان میں صحت کے بنیادی مراکز پر سولر پینلز کی تنصیب بھی منظوری کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …