چوہدری پرویز الہی نے رانا ثناءاللہ کی ایسی آفر کو ٹھکرا دیا جس سے پی ٹی آئی خوش ہو جائے

لاہور (میڈیا 92نیوز آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے مذاکرات کیلئے نئی حکومتی کمیٹی پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پہلی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد معاملات میں بہتری آئی اور اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آ گئی ہے ۔
، ایک کمیٹی بنتی ہے اور دوسری ڈالی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہناتھا کہ ایک کمیٹی بنتی ہے اور دوسری ڈالی جاتی ہے ، ہم نے بھی کمیٹی ڈالی ہے جو ابھی نکلی نہیں ہے ، نئی حکومتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں ، چاہتے ہیں کہ حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں نیک نیتی سے چلتے ہیں ، حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی ہو گا، حکومت کے ساتھی ہیں اور اصلاح کر رہے ہیں ، اتحاد کو سوتن نہیں سمجھنا چاہیے ۔

کچھ دیر قبل ق لیگ کے ترجمان کامل علی نے نجی ٹی وی کو انٹریودیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے اتحاد کرنے پر پچھتا رہے ہیں ، پی ٹی آئی کو مونس الہیٰ کو دھکے مار کر نکالنے کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی ، اقتدار کے بھوکے ہوتے تو اب تک پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ بن چکے ہوتے ۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹر ویو میں کامل علی آغاکا کہناتھا کہ ہم وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانا اور عدم اعتماد نہیں چاہتے ، یہ باتیں ختم ہونی چاہیے ، ہم معاہدہ توڑنے والے نہیں ہیں بلکہ دوستوں کے دوست ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اتحاد اور محدود حلقوں پر الیکشن لڑنے پر بھی ہماری اکثریت ناخوش تھی ۔ ان کا کہناتھا کہ بیڈ گورننس اور عوامی مسائل پر ہی ہمارے تحفظات ہیں ، اب مشاورت شروع ہوئی ہے تو دودھ میں مکھی نہیں ڈالنا چاہتے ۔

کامل علی آغا کا کہناتھا کہ آئندہ الیکشن میں اپنے پلیٹ فارم سے لڑیں گے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی ، ہم سازشی نہیں ، اس مدت کیلئے پی ٹی آئی سے اتحاد کیاہے تو نبھائیں گے ، سازش کرنی ہوتی تو ن لیگ کی وزیراعلیٰ بننے کی پہلی پیشکش ہی مان لیتے ، میں نے آٹھ ماہ پہلے آفر کا بتایا تھا ، اب رانا ثناءاللہ کہہ رہے ہیں لیکن ہمارا انکار ہے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …