پنجاب میں کام کرنیوالے چینی انجیئنرز کیساتھ ایسا کام شروع کردیا گیا جس سے پاکستانیوں نے سکھ کا سانس لے لیا

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)پاکستان میں چین سے پھیلنے والے پُراسرار کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پنجاب میں کام کرنے والے چینی انجینئرز اور اہلکاروں کی سکریننگ شروع کردی گئی۔سیکریٹری صحت پنجاب محمد عثمان نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کیمپس تیار کیے گئے ہیں جہاں چین سے آئے انجینئرز اور اہلکاروں کی سکریننگ شروع کر دی گئی ہے۔

سیکریٹری صحت نے کہاکہ اب تک 600 سے زائد چینی اہلکاروں کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ہے جن میں 12 چینی ایسے ہیں جنہوں نے 2 ہفتوں میں چین سے پاکستان کا سفر کیا۔محمد عثمان کا کہنا تھا کہ تمام چینی اہلکاروں کی سفری معلومات کے حساب سے سکریننگ جاری رکھیں گے ساتھ ہی چینی اہلکاروں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض
سیکریٹری ہیلتھ پنجاب محمد عثمان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں ان میں سے ایک ملتان کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کا سامان پاکستان کے حوالے
ادھر عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کا طبی سامان پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ جناح اسپتال کراچی ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس، ائیر پورٹ اور سی پورٹ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

ماہر متعدی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا سے اموات کی شرح صرف 3 فیصد ہے لہٰذا عوام خوفزدہ نہ ہوں۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلتے ہوئے پُراسرار کورونا وائرس کے کیسز سنگاپور، ویت نام، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا سمیت 16 ممالک میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی علامات
کورونا وائرس کی علامات میں کھانسی، چھینک آنا اور سانس کی کمی شامل ہے جب کہ کچھ مریضوں کو سر درد اور معدے کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل کری نے کہا کہ حفظانِ صحت کی مشق کرنے علاوہ اپنے نظامِ قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے کے لیے صحت مند غذاؤں کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کوئی ویکسین تیار نہیں کی گئی ہے اور نا ہی ہمارے پاس اس وائرس پر قابو پانے کے لیے کوئی دوائیاں ہیں۔

ڈاکٹر نے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ (این نائن فائیو) ماسک کا استعمال کریں جو عام طور پر پاکستان میں اسموگ کے موسم میں استعمال کیا جاتا ہے، اس ماسک کی مدد سے وائرس کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …