ڈیوائن جونسن کے والد کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟

ہالی ووٹڈ(میڈیا92آن لائن)ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوائن جونسن المعروف دی راک کے والد روکی جونسن کا رواں سال 15 جنوری کو 75 سال کی عمر میں اچانک انتقال ہوگیا تھا۔
ڈیوائن جونسن کے والد سابق ریسلر روکی جونسن کے انتقال کے بعد انٹرنیٹ پر یہی سوالات سامنے آئے کہ اداکار کے والد کا اچانک انتقال کیسے ہوا جس کے بعد اب ڈیوائن جونسن نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی وجہ مداحوں کو بتادی۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کا اتنقال چند طبی پیچیدگیوں کے باعث ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘جیسے کہ سب جانتے ہیں کہ چند روز قبل میرے والد اس دنیا سے چل بسے، مجھے انہیں علوداع کہنے کا موقع تک نہیں ملا’۔
اداکار کے مطابق ‘میں چاہتا ہوں کہ مجھے بس ایک موقع مل جائے تاکہ میں انہیں گلے لگا سکوں، انہیں چوم سکوں، اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ یہ بتاؤں کہ میں ان سے کتنی محبت کرتا ہوں اور کتنا احترام کرتا ہوں، مجھے یہ کہنے کا موقع نہیں ملا، لیکن شاید یہی زندگی ہے’۔
47 سالہ ڈیوائن جونسن نے ویڈیو میں اپنے والد کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کی یادیں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
ڈیوائن جونسن کے مطابق ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی تھی، انہیں کافی سردی لگتی، ان کی ٹانگ کی رگوں میں خون جمع ہوگیا تھا، جو بعدازاں پھیپھڑوں تک پہنچ گیا اور فوری دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ ‘میرے والد ایک پروفیشنل ریسلر تھے جو ہمیشہ کہتے تھے کہ کوئی ایک دن بھی اگر تکلیف کے بغیر گزر جائے تو سمجھو وہ دن دھوپ کے بغیر گزر گیا’۔
مداحوں کے ساتھ ساتھ ڈیوائن جونسن کے قریبی ساتھیوں نے بھی اس ویڈیو پر کمنٹ کیے اور اداکار کو مضبوط رہنے اور حوصلہ رکھنے کے پیغامات دیے۔
انہوں نے کہا کہ ‘باپ اور بیٹے کا رشتہ نہایت خوبصورت اور انوکھا ہوتا ہے، میرے والد کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا’۔
اداکار کے مطابق ان کے والد کا انتقال ‘deep vein thrombosis’ نامی بیماری کی وجہ سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …