پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تمام افسران وملازمین اپنے اثاثے ظاہر کروایں گے ، ُاوپر سے حکم جاری کر دیا گیا

ڈائریکٹر جنرل معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی افسران کا تعارفی اجلاس

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت پی ایل آر اے افسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ افسران نے اپنے کام کی نوعیت اور پراگریس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے نے کہا کہ افسران کے درمیان رابطوں کے فقدان کو ختم کر کے دفتری روابط بہتر بنا ئے جائیں اور تمام افسران کے ا دارے کی بہتری کیلئے ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنے کی ٖضرورت پر زور دیا۔

Image may contain: one or more people, people sitting, table and indoor

معظم اقبال سپرا کا کہنا ہے کہ تمام کاموں کیلئے ایس و پیز بنانے جائیں اور تمام افسران اور سٹاف کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کو لازمی قرار دیا گیا۔افسران کو سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے تجاویز دینے اور شکایات کے بروقت و فوری ازالے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی پی ایل آراے کا کہنا تھا کہ ان کے آنے کے بعد اراضی ریکارڈ سنٹرز پر خدمات کی فراہمی میں واضح تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

Image may contain: 4 people, people sitting and table

ڈی جی پی ایل آر اے کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی طرف سے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے دی جانے والی قابل عمل تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سجاد احمد، ڈائریکٹر ایچ آر رضوان نذیر، ڈائریکٹر فنانس کامران حفیظ، ڈائریکٹر آئی ٹی اسامہ بن سعید سمیت ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …