سعدیہ امام نے شوبز کی دنیا چھوڑ دی

لاہور(میڈیا92آن لائن)اداکارہ سعدیہ امام نے فیملی کو وقت دینے کیلئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی، ان کا کہنا تھا کہ شوہر کی اجازت ہو گی تو پھر انڈسٹری میں کام شروع کر دوں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے شوہر کے کہنے پر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ سعدیہ امام کا موقف ہے ازدواجی زندگی اور بچے میری ترجیح ہیں، شادی کے بعد شوہر نے اجازت دی تھی تو میں نے اداکاری کی، اب بھی خاوند کی اجازت ہو گی تو شوبز میں پھر کام کروں گی۔
سعدیہ امام نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اچھا وقت گزارا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت میرے گھر اور میرے بچوں کو میری ضرورت ہے تو پھر اس فیلڈ کو چھوڑنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …