سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو احتساب عدالت لاہور سے ریلیف مل گیا

لاہور(میڈیا آن لائن)سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو احتساب عدالت لاہور سے ریلیف مل گیا، عدالت نے شہباز شریف کی عدالت میں مستقل حاضری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کو تاحکم ثانی حاضری سے استثنی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، شہباز شریف کو تاحکم ثانی ذاتی حیثیت میں پیشی سے استثنی مل گیا،
سابق وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے طبی اور نجی وجوہات پر حاضری سے استثنی کی استدعا کی گئی تھی ۔عدالت کے روبرو شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیے کہ شہباز شریف کا لندن میں ہونے کا بنیادی مقصد صرف اور صرف بھائی کا علاج ہے، شہباز شریف خود بھی متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں، عدالت کا ہر حکم ماننے کو تیار ہیں،
شہباز شریف کی عدم موجودگی میں ان کے وکیل پیش ہونگے تاکہ عدالتی کارروائی پر فرق نہ پڑے، لہذا شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دیا جائے ۔شہبازشریف کے حاضری سے استثنی پر نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیے کہ یہ کوئی ٹھوس دلائل نہیں جسکی بنیاد پر حاضری سے استثنی دیا جائے، وارث علی جنجوعہ نے اعتراض کیا کہ کیا بیرون ملک اور کوئی نہیں جو نواز شریف کی دیکھ بھال کر سکے ، شہباز شریف ملزم ہیں انھیں عدالتی کارروائی میں شریک ہونا چاہئے، وارث علی جنجوعہ نے استدعا کی کہ عدالت شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرے، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کو تاحکم ثانی حاضری سے استثنی دے دینے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …