ڈی جی آئی ایس پی آر کو تبدیل کر دیا گیا، میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے نئے ترجمان ہوں گے

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، میجرجنرل آصف غفور کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے میجر جنرل بابرافتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر بنا دیا گیا ہے تاہم پاک فوج کی جانب سے تاحال باضابطہ اعلان سامنے نہیں آ سکا ہے۔

سینئر صحافی روف کلاسرا نے ٹویٹر کا سہارا لیا اور صرف اتنا ہی پیغام جاری کیا کہ ” میجر جنرل بابرافتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر ہوں گے ۔“ ان کے علاوہ صحافی اعزازسید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فوج میں تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں ،

میجر جنرل بابرافتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیاہے جبکہ آصف غفور کو جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ بھیج دیا گیاہے ۔میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …