اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع معاملہ ہے اور مقبوضہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم کرتا ہے، سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور سنگین حالات کی عکاسی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک اخلاقی، سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …