مریم کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری شوگر ملز کیس میں نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے مریم نواز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ 7 دن کا وقت دیا تھا، حکومت بتائے مریم نواز کی درخواست پر تاخیر سے فیصلہ کیوں کیا گیا۔

بعدازاں عدالت نے حکومت سے مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جسے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …