جاپان اپنی تیار کردہ سافٹ ڈرنکس کے انوکھے اور اچھوتے ذائقوں کی وجہ سے مشہور ہے

ٹوکیو(میڈیا92نیوز آن لائن) جاپان کے علاقے شیزؤوکا پریفیکچر میں واقع کیمورا بیوریج کمپنی کو عالمی سطح پر بہت کم لوگ جانتے ہیں مگر یہ کمپنی پورے جاپان میں اپنی تیار کردہ سافٹ ڈرنکس کے انوکھے اور اچھوتے ذائقوں کی وجہ سے مشہور ہے، ایسے ذائقے کہ جن کا تصور کوئی دوسری سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنی شاید ہی کرسکے۔

کیمورا بیوریج کی تیار کردہ ’’اچاری سافٹ ڈرنک‘‘ (اچار جیسے ذائقے والی سافٹ ڈرنک) پہلے ہی خاصی مشہور ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی کے انڈوں اور آلو کے چپس جیسے ذائقے والی سافٹ ڈرنکس بھی یہی کمپنی بناتی ہے۔

عجیب و غریب ذائقوں کی فہرست یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی بلکہ یہ کمپنی کری کولا، خربوزے اور ڈبل روٹی کی ملی جلی خوشبو والی کولا (میلن بریڈ کولا)، یہاں تک کہ ’’اِیل کولا‘‘ جیسے ذائقوں میں سافٹ ڈرنکس پچھلے کئی سال سے بنا رہی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ اتنے عجیب و غریب ذائقوں کے باوجود، اس کمپنی کی سافٹ ڈرنکس کو بدذائقہ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ یہاں ریسرچ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ماہرین نے ایسے ہر ایک منفرد ذائقے کو بہت تحقیق کے بعد حتمی شکل دی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کیمورا بیوریج کمپنی اس وقت 100 سے زائد مختلف ذائقوں میں سافٹ ڈرنکس فروخت کررہی ہے جبکہ اس سال بھی کمپنی کا ارادہ مزید نئے اور منفرد ذائقوں میں سافٹ ڈرنکس متعارف کروانے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …