خواجہ حارث نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ پنجاب حکومت کو دینے سے معذرت کرلی

لاہور(میڈیا92آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث بھی ان کی صحت سے متعلق لاعلم نکلے، پنجاب حکومت کی جانب سے رپورٹ طلب کرنے پر معذرت کرلی۔پنجاب حکومت کو ابھی تک سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی دستاویز فراہم نہ کی جاسکی

جس پر پنجاب حکومت نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے رابطہ کیا۔پنجاب حکومت کے رابطہ کرنے پر خواجہ حارث نے کہا کہ میرے پاس نواز شریف کے حوالے سے کوئی دستاویزات نہیں ہیں میڈیکل رپورٹ کے لیے ڈاکٹر عدنان یا نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا جائے۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق نواز شریف نے ضمانت میں توسیع کے حوالے سے پنجاب حکومت کو کوئی دستاویز فراہم ہی نہیں کی جب کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف سے لندن میں اب تک کرائے جانے والے علاج کی رپورٹس بھی مانگ لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …