انتہائی نگہداشت یونٹ میں کھاؤ پیو بیماری کا علاج۔ تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر وائرل شریف فیملی اور لند ن میں مقیم دیگر نون لیگی لیڈران کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں کھانے کے وقت لی گئی تصویر پر دلچسپ و طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔

لندن کے ھسپتال کے انتہائ نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔۔۔ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائ انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظرمیں کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں لی گئی تصویر میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ اپنے بھائی اور مسلم لیگ نون کے صدرشہباز شریف کے ساتھ موجود ہیں ، اس کے علاوہ تصویر میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …