فیروزوالہ کالا خطائی کے علاقہ جاوید پارک میں کرنٹ لگنے سے چار سالہ علی حسن ہلاک ہو گیا

فیروزوالہ(میڈیا92نیوز آن لائن + رپورٹ :عمر فاروق)فیروزوالہ کالا خطائی کے علاقہ جاوید پارک میں کرنٹ لگنے سے چار سالہ علی حسن ہلاک ہو گیا۔اہل علاقہ نے سپرنٹنڈنٹ، ایس ڈی او سے بار بار منت سماجت کی کہ ہمارے علاقے

میں جو تاروں کا جال ہے اس کو ہٹا دو لیکن ظالم اس رشوت نے واپڈا کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ ہم بغیر روپے لئے یہ کام نہیں کریں گے۔ واپڈا کی بے حسی کی وجہ سے ننھے چار سالہ علی حسن کی جان گئی ۔اس حادثے کے بعد بھی

پولیس سمیت واپڈا کا کوئی اہلکار بھی موقع پر موجود نہیں تھا اہل محلہ کا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کی گئی ہے کہ لائین مین عبدالغفور اور سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر ے اور اس کوتاہی کی وجہ سے ان پر مقدمہ بھی درج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …