اختیارات سے تجاوز، شہریوں کو ہراساں کرنے پر15پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فارغ

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گریڈ18,17اور گریڈ19کے 15پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مبینہ کرپشن پر فارغ کیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرائیویٹ اہلکاروں کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنے میں مبینہ طور پر ملوث پائے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکام بالا نے کرپشن کی ویڈیوز، فون ریکارڈنگز اور تحریری شکایات کے انبار لگائے جانے پر ایکشن لیا۔

کمشنر لاہور کی سفارش پر ڈپٹیک مشنر لاہور نے ایم سی ایل کے افسروں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے عہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ناقص کارکردگی، فیلڈ میںغیر پیشہ ورانہ رویہ اور پاکستان سٹیزن پورٹل کی شکایات کو سنجیدہ نہ لینے پر عہدوںسے ہٹایا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے عہدے سے ہٹانے جانے والے افسروں میں

اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر ایم سی ایل آصف نصیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ زونل آفیسر فنانس ڈی جی بی زون ظفر حسین زیدی، ڈپٹی چیف آفیسر عزیز بھٹی زون شہزاد اقبال قریشی، زونل آفیسر ریگولیشن ڈی جی بی زون اختر چوہان، زونل آفیسر فنانس راوی زون رانا محمد اکرم اور پرائیویٹ سیکرٹری ایم او سروسز ایم سی ایل چوہدری کاشف بشیر، اسسٹنٹ زونل

آفیسر انفراسٹرکچر ایم سی ایل شاہد علی، زونل آفیسر ریگولیشن علامہ اقبال زون ملک محمد ادریس، سرکل ہیڈ ڈرافٹ مین ایم سی ایل لیاقت محمود بٹ، زونل آفیسر ریگولیشن سمن آباد ون رانا اشرف عاصم، سپرنٹنڈنٹ انفراسٹرکچر ایم سی ایل آفتاب علی، اے ایس ایل فتح ممد، زونل آفیسر انفراسٹرکچر شالیمار زون روحیل باجوہ اور سپرنٹنڈنٹ شالیمار زون طارق جاوید شامل ہیں۔

شہریوں کو گراں فروشوں سے بچانے کے بجائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بہتی گنہگا میں ہاتھ دھونے میں مگن رہ۔ ایسے میں ڈی سی لاہور نے عہدوں سے برطرف کر کے گھر بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …