سٹور مالکان نے ہاتھ کھڑے کر دیئے، چینی ، دالیں، سبزیاں، پھل سرکاری نرخوں پر بیچنے سے انکار

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) لاہور گروسری ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا اختر محمود کی زیر صدارت سٹور مالکان کا ہنگامی اجلاس، گروسری ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے انتظامیہ کی طرف سے پندرہ سے ساٹھ روپے فی کلو خسارہ پر دالیں، سبزیاں ، چینی اور فروٹ فروخت کرنے سے انکار کر دیا،

سٹور مالکان کہتے ہیں کہ مہنگی اشیاءخرید کر سستی کیسے بچیںی، دو دن میں شنوائی نہ ہوئی تو فروخت بند کر دیں گے۔ لاہور گروسری ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس فیصل ٹاﺅن میں چیئرمین لاہور گروسری ایسوسی ایشن رانا اختر محمود، صدر چوہدری احمد نواز کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں مردان علی زیدی، عمران سلیمی، محمد فاروق، میاں ناصر محمود، زاہد علی، محمد زکریا، افروز علی، محمد اعجاز سمیت مختلف سٹورز کے مالکان شریک ہوئے۔ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گروسری ایسوسی ایشن رانا اختر محمود نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دالیں اور سبزیاں قیمت خرید سے بھی کم نرخوں پر بیچنے پر مجبور کر ریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے زائد منافع کا مطالبہ نہیں کرتے لیکن مہنگے داموں اشیاءخرید کر سستے داموں کیسے فروخت کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ گروسری ایسوسی ایشن کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دے،

ورنہ دو دن بعد دالوں اور سبزیوں کے سیکشن بند کر دیں گے۔ سویر اسٹور کے مالک مردان علی زیدی نے کہا کہ انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث کاروبار کرنا محال ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …