کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔

لاہور پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کانسٹیبل نے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر ڈی آئی جی شہزاد کمال صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد ڈی آئی جی کوہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی ہسپتال پہنچ گئے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کی حالت خطرے سے باہر ہے جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا، بعد ازاں بلڈپریشرکم ہونے پر دوبارہ داخل کرلیا گیا اور پھر طبیعت بہتر ہونے پر انہیں دوبارہ گھر منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی شہزاد کمال صدیقی پر حملہ کرنے والے کانسٹیبل رفیق کو قلعہ گجر سنگھ پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …