پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلہ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)وفاقی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی وکے مطابق اسلام آباد،پشاور،نیلم ، آزاد کشمیر دیامر،چلاس،استوراور سکردوسمیت

کئی شہروں میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے خوف و ہراس پھیل گیا۔کئی مقامات پر لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 7 گہرائی چلاس سے اٹھاون کلومیٹر دور جبکہ مرکز جنوب مشرقی علاقے تھا۔متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی تاکید کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …