پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری لاہور سیالکوٹ موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

راولپنڈی، سیالکوٹ (میڈیا92نیوز آن لائن)لاہور سیالکوٹ موٹروے کا پہلا سیکشن عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ 91 کلومیٹر طویل موٹروے آئندہ چند ماہ تک مکمل فعال بنا دی جائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کالا شاہ کاکو سے مریدکے نارووال روڈ تک 22 کلومیٹر

کا پہلا سیکشن فعال بنا دیا گیا ہے جبکہ آئندہ چند ماہ میں موٹروے کا باقی 69 کلومیٹر کا سیکشن بھی مکمل کر لیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور سیالکوٹ 91 کلومیٹر طویل موٹروے

ایف ڈبلیو او تیار کر رہا ہے، توقع ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے فعال ہونے سے جی ٹی روڈ اور ایم 2 پر رش کم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …