ڈرامہ سیریل ’’دوبول‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرامانی کی ایک ویڈیو وائرل

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) ڈراما سیریل ’’دوبول‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرامانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ و میزبان حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراماانڈسٹری کی چلبلی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی صاف گوئی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ حرا کئی انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘کے مشہور گانے ’’مائی نی مائی‘‘ پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ یہ گانا بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورسلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حرا مانی آج کل پاکستان کے مقبول ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ٹیچر ہانیہ کا کردارادا کرتی نظر آرہی ہیں۔ ڈرامے کی طرح ان کا کردار بھی لوگوں کو بے حد پسند آرہا ہے اس کے علاوہ وہ نجی چینل سے نشر ہونے والے ایک اورڈرامے ’’غلطی‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …