کاغذ قلم لے کر پریشانی کا پورا احوال لکھ لیجئے

مشی گن (میڈیا92نیوز آن لائن) بعض سمجھ دار لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ پریشان ہیں تو اپنی پریشانی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں، تو بہتر ہے کہ اس بارے میں دوسروں سے بات چیت اور تبادلہ خیال کرنے کے بجائے، کاغذ قلم لے کر، اس پریشانی کا پورا احوال لکھ لیجئے۔ ایسا کرنے سے آپ میں نہ صرف پریشانی سے مقابلہ کرنے کی ہمت پیدا ہوجائے گی، بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ اس کا کوئی حل بھی نکال لیں۔

ماہرینِ نفسیات کے پاس اب تک اس مشورے کے حق میں کوئی واضح اور ٹھوس ثبوت موجود نہیں تھا لیکن ریسرچ جرنل ’’سائیکو سائیکالوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ثابت کیا گیا ہے کہ اپنی پریشانیوں کا احوال لکھنے سے واقعی دماغ اور اعصاب کو سکون ملتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے سکون آور دوائیں کھانے پر محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …