مصنف ،طبیب ،سماجی رہنما حکیم سعید کا 100واں یوم پیدائش آج

احمدیار(میڈیا92نیوز آن لائن) سابق گورنر، نامور طبیب مصنف اور سماجی رہنماء حکیم محمد سعید کا 100واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا۔ حکیم محمد سعید9 جنوری1920 کو دہلی میں پیداہوئے تھے طب و حکمت ،عالمی ادب کے تراجم ،اسلام اوردیگر

موضوعات پرا نہوں نے 200سے زائد کتب تصنیف کیں ان کی شاندار خدمات کے صلہ میں1966میں ستارہ امتیاز اور2000میں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیاحکیم محمد سعید صدر پاکستان کے طبی مشیر اور صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔

انہیں بچوں سے بے پناہ محبت تھی وہ بچوں کے رسالے نونہال سے اپنی شہادت تک منسلک رہے ، حکیم محمد سعید17 اکتوبر1998 کو کراچی میں فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …