پنجاب پولیس فورس کو جدیدسائنٹیفک آلات سے لیس کرنیکا فیصلہ

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) حکومت پنجاب نے پولیس فورس کو جدید اور سائنٹیفک آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی جی پنجا ب کو آئندہ مالی سال کے حوالے سے ڈیمانڈ تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد صوبائی حکومت نے آئی جی پنجاب پولیس آفس کو ہدایت کی ہے کہ وہ زمینی حقائق کومدنظر رکھتے ہوئے آپریشنل اور انویسٹی گیشن ونگز کو فعال بنانے،

جدید طریقہ تفتیش اور دیگر جرائم پر قابو پانے کے لئے اشد ضروری آلات کی فہرست تیار کریں اور سفارشات بھیجیں جس میں بتایا جائے کہ پولیس فورس اور اس کے ذیلی اداروں کوترقی یافتہ ممالک کی طرح کیسے سائنٹیفک طریقہ تفتیش کا حامل بنایا جا سکتا ہے،

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے آئی جی آفس کو دی گئی ہدایات میں واضح کر دیا ہے کہ چونکہ صوبہ میں عوام کے جان و مال کا تحفظ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے لہذا آئی جی آفس کی جانب سے جدید اور سائنٹیفک آلات و دیگر سامان کی خریداری کے لئے فنڈز آئندہ مالی سال 2020-21 کے دوران ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …