آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں داخلی اورخارجی صورت حال پر غور کیا گیا

راولپنڈی(میڈیا92نیوز آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں داخلی اورخارجی صورت حال پر غور کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خيال کیا گیا،

اس کے علاوہ کانفرنس میں خطے کی سلامتی، مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ کور کمانڈر کانفرنس میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے، اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر کانفرنس میں ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …