لاری اڈا بادامی باغ میں 17پانی کے کولر نصب کرنیکی ہدایت

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے لاری اڈہ بادامی باغ انتظامیہ کو لاری اڈہ میں مجوزہ 17مقامات مقاماتپر پینے کے پانی کے کولرنصب کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمشنر کی زیر صدارت کمشنر آفس دیو سماج روڈ پر لاری اڈہ کے حوالے سے اجلاس میں

سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری، ایڈمنسٹریٹر اڈا احمد رضا بٹ، سیکرٹیر آر ٹی اے غیاث الدین، ایم او میاں انور جاوید اور ایم او فنانس نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ مزید واش رومز مہیا کئے جائیں گے، ان کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ مسافروں کے لئے

مرکزی نشست گاہ میں تمام سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے لاری اڈوں کی آمدن کا ایک حصہ اڈوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کرنے کا معاملہ زیر غور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اڈے کے مختلف ٹھیکوں کی شرائط کو دو دن میں فائنل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …