جرمن انجینئر لڑکی کوپاکستانی پلمبرکی محبت کھینچ لائی

وہاڑی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جرمنی کے شہر ہینوورکی رہائشی لڑکی وہاڑی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرنے کے بعدنوجوان سے نکاح کرلیا۔تفصیل کے مطابق جرمنی کے شہر ہینوور کی رہائشی نوجوان لڑکی تانیہ ہیلربوریوالہ کے رہائشی نوجوان کی محبت میں گرفتارہوکروہاڑی پہنچ گئی اور اسلام قبول کرلیا،

اس کااسلامی نام تانیہ جاویدرکھاگیاہے ۔تانیہ جاویدنے بتایاکہ بوریوالہ کے رہائشی جاویداقبال کے ساتھ ٹوئٹرپردوسال قبل رابطہ ہوا،پہلے جاوید کوجرمنی بلانے کاارادہ تھالیکن پھر خودپاکستان آ گئی، آہستہ آہستہ محبت پروان چڑھتی گئی ،میں نے اسلامی تعلیمات اور جاویداقبال کے اخلاق سے متاثرہوکراسلام قبول

کیااورپھر جاویداقبال کے ساتھ شادی کافیصلہ کرلیا،تانیہ جاویدنے بتایاکہ وہ جرمنی کے شہرہینوورمیں پرنٹنگ کے شعبہ میں ٹیکنیکل انجیئنرہے اورجرمن قوانین کے مطابق خود مختارہے ، جاویداقبال نے بتایاکہ وہ لاہورمیں پلمبرہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …