یوٹیلٹی سٹورز پر آج سے اشیائے ضروریہ 7 تا 40 روپے سستی ملیں گی

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردو س عاشق اعوان نے کہاہے وزیراعظم کے 7 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر آج سے چینی، دالوں، چاول ، گھی و دیگر اشیائے ضروریہ پر 7 سے 40 روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی۔

ماہانہ راشن ایک ہی مرتبہ حاصل کیا جاسکے گا۔ یوٹیلٹی سٹور ز کارپوریشن نے مارچ تک کیلئے 5 ارب کی خریداری مکمل کر لی۔پاسکو سے دو لاکھ ٹن گندم سستے نرخوں پر حاصل کر لی گئی ہے ۔ مستقبل قریب میں 50ملین غریب ،بے سہارا ،نادار خاندانوں کو راشن کارڈ دیئے جائیں گے ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین یوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن ذوالقرنین علی خان اور ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دے رہی تھیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم کا عہد ہے جوں جوں مالی پوزیشن مستحکم ہوتی جائے گی اس کا ریلیف اور فائدہ عوام کو منتقل ہوتا جائے گا۔

ریاست کمزور طبقے کا ہاتھ تھام کر سینے سے لگارہی ہے ۔ چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان نے کہا یوٹیلٹی سٹورز پر آئی ٹی سسٹم نصب کیا جارہا ہے ۔ برانڈڈ پراڈکٹ کی قیمت ہمارے بس میں نہیں اسلئے یوٹیلیٹی سٹور نے اپنا گھی متعارف کرایا تو اس کی قیمت میں بھی استحکام یقینی بنایا گیا۔

زرعی ملک ہونے کے باوجود ڈیڑھ ملین ڈالر کی دالیں پاکستان منگوانا پڑتی ہیں، اسلئے دالوں اورآئل کی قیمتیں سٹاک مارکیٹ کی طرح اوپر نیچے جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ ادارہ پیسے کمانے کیلئے نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بنایا گیا ۔ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور ز کارپوریشن نے کہا وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5ارب کی خریداری کرچکے ،

یہ ذخیرہ مارچ تک کیلئے کافی ہے اسکے بعد رمضان پیکج شروع ہوجائے گا ۔یو ٹیلٹی سٹورز پر تبدیلی نظر آئے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا 808سے 850روپے فی 20کلو تھیلا ،چینی 68روپے فی کلودستیاب ہوگی جبکہ گھی اور آئل 30سے 40روپے فی کلو ،دالیں اور چاول 20سے 31روپے تک کم قیمت پر دستیاب ہونگی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …