امریکا ایران کشیدگی: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

امریکہ(میڈیا92نیوز آن لائن)امریکا ایران تنازع کے باعث خطے میں کشیدگی کی صورتحال ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایران کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل اور سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کہ دنیا کی کئی بڑی اسٹاک مارکیٹس میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے۔

امریکی ریٹنگ ایجنسی بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 2.4 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1611 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چھ سالوں میں یعنی 2013 سے سونا اب تک کی سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں ایران نے عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 3.5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ایرانی حملے سے جاپان نکئی انڈیکس میں بھی منفی رجحان ہے اور انڈیکس 2.4 فیصد سے زیادہ گر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …