عدنان صدیقی کی گلوکاری نے بھی دل جیت لیے

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)عدنان صدیقی کو ایک بہترین اداکار کے طور پر تو سب ہی جانتے ہیں لیکن اب ان کے ایک نئے ٹیلنٹ نے ان کے چاہنے والوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی کا ہارمونیم کی دھن بجاتے ہوئے ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ نغمہ گانے کے انداز نے سب کے دل موہ لیے ہیں۔عدنان صدیقی نے یہ نغمہ ایک کامیڈی شو ’مذاق رات‘ کے دوران گنگنایا جسے سراہا جارہا ہے۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن لکھا کہ ’میں مذاق رات شو کا حصہ بننے کے لیے لاہور گیا جہاں جما دینے والی سردی ہے، اس شو میں جاتے وقت میں اپنے ساتھ اپنی بانسوری لے جانا بھول گیا اور جب مجھ سے بانسوری بجانے کا کہا گیا تو میں نے سیٹ پر موجود ہارمونیم بجانے کو چُنا‘۔

عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ ’آپ سب کے لیے ایک جھلک یہ ہے، اپنے پسندیدہ گانے کو گنگنانا بے حد اچھا لگا، جب بھی میں اس گانے کو سنتا ہوں مجھے اپنی قوم اور اپنی مٹی پر مزید فخر ہوتا ہے‘۔اداکار نے اپنے کیپشن کا اختتام پاکستان کے لیے دعا کرتے ہوئے کچھ یوں کیا ’اللہ ہمارے ملک کو ہمیشہ آباد رکھے! آمین۔۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …