بچے صحت مند غذا کو منہ نہیں لگاتے اور سبزیوں کی جگہ الم غلم چیزیں ہڑپ کرجاتے ہیں

ہالینڈ(میڈیا92نیوز آن لائن) کم و بیش تمام ماؤں کی یکساں شکایت ہے کہ ان کے بچے صحت مند غذا کو منہ نہیں لگاتے اور سبزیوں کی جگہ الم غلم چیزیں ہڑپ کرجاتے ہیں۔ اس مشکل کو بچوں کے کوکنگ شوز بہت حد تک حل کرسکتے ہیں۔

جرنل آف نیوٹریشن ایجوکیشن اینڈ بیہویویئر میں ایک مطالعہ شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بچوں کو ایسے کوکنگ شو دکھائے جائیں جن میں خود ان کے لیے صحتمند کھانے پکائے جاتے ہوں تو اس سے ان کی جانب سے خود ایسا کھانا بنانے یا پکانے کا امکان 2.7 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں جن بچوں کو دوسرے پروگرام یا کارٹون دکھائے جائیں تو ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …